ہومپاکستانوزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کا معاملے میں ایف آئی اے نے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کی درخواست کوریکارڈ کاحصہ بنادیا اور ا یف آئی اے پراسیکیوٹر کی درخواست پرتحریری حکم جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔