ہومپاکستانجاگ پنجابی جاگ، تیری پگ نوں لگ گیا داغ،عمر سرفراز چیمہ

جاگ پنجابی جاگ، تیری پگ نوں لگ گیا داغ،عمر سرفراز چیمہ

لاہور(نیوز ڈیسک )برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ آئینی وزیراعلیٰ کی بحالی اور سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑانے کیلئے آواز اٹھانی ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ فوری الیکشن اب واحد حل ہے تاکہ عوامی نمائندے آئینی و قانونی طور پر حکومت چلاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ’’جاگ پنجابی جاگ، تیری پگ نوں لگ گیا داغ۔‘

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کیا برطانیہ کا وزیراعظم یا اس کا بیٹا اتنی دیدہ دلیری دکھا سکتا ہے ؟انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ غیر آئینی طور پر طاقت کے زور پر میئر لندن کے عہدے اور سرکاری دفتر پر قبضہ کر سکتا ہے؟برطرف گورنر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں یہی ہو رہا ہے، جنگل کے قانون میں بھی یہی ہوتا ہے کہ طاقت ور آزادی سے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔