ہومپاکستانمیٹرو بس پروجیکٹ پی ٹی آئی کا کارنامہ،ہمارے دور میں مکمل ہو گیا تھا،علی نواز اعوان

میٹرو بس پروجیکٹ پی ٹی آئی کا کارنامہ،ہمارے دور میں مکمل ہو گیا تھا،علی نواز اعوان

سابق رکن قومی، معاونِ خصوصی وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ جن سے ڈیڑھ ہفتے میں کابینہ نہیں تشکیل دی جا سکی وہ میٹرو بس منصوبے کے 5 دن میں افتتاح کے دعوے کر رہے ہیں، میٹرو بس منصوبہ ہمارے دور میں مکمل ہوا افتتاحی فیتہ کاٹنے سے پہلے شوباز شریف کو بسوں کے رنگ کا بھی علم نہیں تھا، وزیراعظم کی طرف سے 5 روز میں میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ چوں چوں کے مربے پر مشتمل حکومت ڈیڑھ ہفتے میں کابینہ فائنل نہیں کر سکی اور یہ دعوے کر رہے ہیں کہ انہوں نے میٹرو بس منصوبہ 5 دن میں مکمل کر دیا، یہ منصوبہ ہمارے دور میں مکمل ہوا اور طے شدہ شیڈول کے مطابق اس کا افتتاح ہوا ہے 22 جنوری 2022 کو سی ڈی اے ماسٹر پلان کی میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ 23 مارچ کو ہم افتتاح کریں گے تاہم سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے افتتاحی تقریب نہ ہو سکی، انہوں نے کہا کہ آج کرائم منسٹر نے جس طرح پھرتیاں دکھا کر 5 روز میں افتتاح کا کریڈٹ لیا ہے اس کی بسوں کے رنگ کا بھی انہیں فیتہ کاٹنے کے بعد پتہ چلا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کی ہماری میٹنگز اور میڈیا کوریج ہمارے کام کی گواہ ہے علی نواز اعوان نے کہا کہ شہباز شریف نے جس طرح جعلسازی سے یہ حکومت حاصل کی یہ اتنی ہی تیزی سے ان کے ہاتھ سے نکل رہی ہے اور اتحادی بھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں علی نواز اعوان نے کہا کہ سیاسی غیر یقینی سے نکلنے کا واحد راستہ فوری انتخابات ہیں تاکہ عوامی مینڈیٹ لینے والی پارٹی حکومت بنا سکے نہ کہ لوٹے خرید کر اکثریتی پارٹی کے حق اقتدار پر شب خون مارا جائے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔