ظفروال کے نواحی گاں موئلن کے کھیتوں سے انڈین ساختہ ماٹر گولہ برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال کے نواحی گاں موئلن سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنے قبضے میں لے لیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ کاشتکار کو کھیتوں میں ہل چلانے کے دوران ملا، سول ڈیفنس بم ڈسپوزل کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے مارٹر اپنے قبضہ میں لے لیا، 60 ایم ایم مارٹر گولہ انڈین ساختہ ایک کلو وزنی ہے۔
بھارت کی ایک بھر دراندازی کی کوشش، پنجاب میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ ماٹر گولہ برآمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
