اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِاعظم عمران خان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیرِ صدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعدآئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے تعین/ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے صوبائی صدور کو درخواستوں کی وصولی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحریک انصاف وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، تحریک انصاف کا ووٹ بنک نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے اوربھرپورطریقے سے اقتدارمیں لوٹیں گے۔
