راولپنڈی(سب نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نیکہا ہیکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو بشری بی بی اور عمران خان کو ضمانت بھی دے دینی چاہیے۔
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ریلیف دیا اب عمران خان اسپتال جائیں گے، ہم 8 ماہ سے یہ مطالبہ کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو ریلیف ملا ہے تو بشری بی بی پر تو چارجز کمزور ہیں، جیسے بانی کو ریلیف ملا بشری بی بی کو تو پہلے مل جانا چاہیے تھا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج نورین نیازی کی ملاقات کرائی جائیگی، صحت کے اوپر سیاست نہیں ہو رہی ہم تو بہنیں ہیں، ان کی صحت پربات کرتی ہیں، انصاف نہ ملے تو تنقید ہوتی ہے، ہمیں تحریری طور پر دینیکی ضرورت نہیں، ہم نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے، ہم لوگ باہر آکر میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ کوپتہ ہے پہلیاسلام آباد ہائی کورٹ اور عدالتوں نیکیا کیا ہے، اس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ کو کس نیکہا مجھے ریلیف مل رہا ہے، ہم تو ابھی اے ٹی سی سے ہی آرہے ہیں، ابھی میریکیس میں ہماری طرف سیگواہ پر جرح ہونی ہے، ہم نے تو کہا تھا کل ہی کرلو لیکن انہوں نیکہا تیاری کرنی ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کو بشری بی بی اور عمران خان کو ضمانت بھی دے دینی چاہیے، علیمہ خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
