ہومپاکستانپی ٹی آئی کی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے موقع پر کارکنان سے اسپتال کے باہر جمع نہ ہونیکی اپیل

پی ٹی آئی کی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے موقع پر کارکنان سے اسپتال کے باہر جمع نہ ہونیکی اپیل

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان سے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقل کے موقع پر اسپتال کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور علاج کے مفاد میں اسپتال کے باہر پرامن ماحول رکھا جائے، عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے میں تعاون کیا جائے، کروڑوں پاکستانی کئی ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی کے حکم سے بہترین طبی سہولیات کے مطالبے کو تقویت ملی، توقع ہے کہ متعلقہ حکام عدالتی احکامات پر من و عن عمل کریں گے، ذاتی معالج اور اہل خانہ کی شمولیت سے طبی تاریخ کا غیر جانبدارانہ جائزہ ممکن ہوگا، پی ٹی آئی نے عدالتی حکم پر فوری اور بلا تاخیر عملدرآمد کا مطالبہ کیاہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی اہل خانہ سے ملاقات یقینی بنائی جائے، مشکل وقت میں قانونی اور انسانی حقوق کا مکمل پاس رکھا جائے ۔پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حق صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کو سراہا، اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم بھی کیا۔
بیان مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ عمران خان کو فوری شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، عدالت نے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا بھی حکم دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنے کے لیے آنکھ، دل اور دیگر امراض کے ماہرین شامل ہوں گے، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمی خان کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔