Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانآج ملک کی سیاسی، قانونی و آئینی تاریخ کا فیصلہ ہے،شاہد خاقان عباسی

آج ملک کی سیاسی، قانونی و آئینی تاریخ کا فیصلہ ہے،شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین توڑا، صدر بھی اس میں ملوث ہیں، ان سب لوگوں نے مل کر سازش رچائی، الیکشن ثانوی حیثیت رکھتے ہیں آج نہ ہوئے تو کل ہو جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف لگی ہیں، عوام منتظر ہیں کہ کیا سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گی ؟ آج ملک کی سیاسی، قانونی و آئینی تاریخ کا فیصلہ ہے، اس سے پہلے آمرطاقت کے زور پر آئین توڑ کر براجمان ہو جاتے تھے، آج آئین توڑنے والے نام نہاد الیکٹڈ لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں، کرپشن کی کہانیاں سامنے آنے سے بچنے کیلئے اس شخص نے آئین توڑا، ملک اس طرح نہیں چلا کرتے، بدنصیبی ہے آج ایسے لوگ ملک پر حکمران ہیں، پنجاب میں جو کرپشن ہوئی کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، آئین توڑنے والے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، پنجاب میں بھی کوشش ہوگی کہ ووٹنگ نہ ہوسکے اور آئین توڑا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔