ہومپاکستانایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی ،کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی ،کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار

اسلام آباد (سب نیوز) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی سمگلر اور ایجنٹ ندیم مسیح ولد نذیر مسیح کو گرفتار کر لیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 60 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 592/26 دفعات 18 اور 22 ایمیگریشن آرڈیننس 1979 اور دفعات 419، 420، 468 اور 471 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔یہ کارروائی انسپکٹر محمد عظیم اور اے ایس آئی مظہر شاہ نے انجام دی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔