Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینامریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پرعمران خان کوسزا دی،روسی وزیر خارجہ

امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پرعمران خان کوسزا دی،روسی وزیر خارجہ

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پروزیراعظم عمران خان کوسزا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اوراس کے مغربی اتحادیوں نے فروری میں روس کا دورہ منسوخ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان پرزبردست دبا ڈالا۔

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے درمیان امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکوطلب کرکے دورہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے رد کردیا گیا۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد پیدا صورتحال سے واضح ہے کہ امریکا نے بات نہ ماننے پرنافرمان عمران خان کوسزا دینے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کے اپنی جماعت کا ایک گروپ اچانک اپوزیشن میں چلا گیا اورپارلیمان میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے آزاد ریاست کے معاملات میں اپنے خودغرضانہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے شرمناک مداخلت کی کوشش ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔