Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانملک میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

ملک میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی بھی شخص کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 23 ہزار 265 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 154 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 320 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔