Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانتحریک عدم اعتماد مسترد ، تفصیل رولنگ کی کاپیز سب نیوز پر

تحریک عدم اعتماد مسترد ، تفصیل رولنگ کی کاپیز سب نیوز پر

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے آج ایوان کی کاروائی کے حوالے سے تفصیلی رولنگ جاری کر دی،رولنگ کے مطابق نارمل حالات میں ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنا آئینی حق ہے مگر موجودہ حالات میں جو تحریک پیش کی گئی اس میں غیر ملکی سازش کی گئی،تحریک عدم اعتماد کے پیچھے غیر ملکی سازش اور اپوزیشن کے غیر ملکی سفراء کے ساتھ روابط ثابت ہو ئے ہیں،اس لیے تحریک مسترد کی گئی،رولنگ کے مطابق موجودہ حالات میں بطور کسٹوڈین آف ہائوس الگ تھلگ نہیں رہا جا سکتا،ڈپٹی سپیکر کی طرف سے جاری کی گئی رولنگ کو سپیکر قومی اسبملی اسد قیصر کی بھی تائید حاصل ہے۔قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں اسمبلی ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیر قانون فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ کو ایک میٹنگ ہوتی ہے اور اس کے ایک روز بعد 8 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے۔ یہ غیر ملکی سازش ہے۔
1 3

2 2

3 2

4 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔