Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانعمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا، شہباز شریف

عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وصدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔

نجی ٹی وی سے موجودہ ملکی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے غیر آئینی و قانونی کام کیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حرکت کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا گیا اور اسپیکر نے عجلت میں تحریک کو رد کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک میں جمہوریت کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں،

ملک میں خلا پیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ منٹ اور گھنٹے انتہائی خطرناک ہیں، مکمل خلا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، عمران نیازی نے غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیا ہ ترین دن گنا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔