Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کا سرپرائز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وزیراعظم کا سرپرائز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وزیراعظم عمران خان کا سرپرائز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، کسی غیر ملکی طاقت کو اختیار نہیں کہ پاکستان کے معاملے میں مداخلت کرے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اسے بڑا اعلان قرار دیتے ہوئے عمران خان کی دوران تقریر تصویر ٹی وی کلپس اور مختلف میمز کے ذریعے اپوزیشن کو جواب دینا شروع کر دیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ سرپرائزاور آخری سانس تک عمران خان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔