پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سفارشات پرپاکستان زرعی تحققاتی کونسل کے 68 غیر قانونی ملازمین کی بحالی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قراردید یا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے تفصیلی فیصلے میںپبلک اکاونٹس کمیٹی کے احکامات کا غیر قانونی قراد دیا ہے۔فیصلے کے مطابق عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے مگر غیر آئینی اور غیر قانونی احکامات کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔آئین کے تحت پارلیمنٹ کا کام قانونی سازی ہے،انتظامیہ کواحکامات جاری کرنا پارلیمنٹ کا کام نہیں ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار زاہد اکرم کی پٹیشن پر فیصلہ جاری کیا۔ ان 68 غیر قانونی ملازمین کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کو روشنی میں 23 جولائی 2021 کو پی اے آر سی کی انتظامیہ کی طرف سے نوکریوں سے نکالا گیا تھا۔ ملازمین کوعدالتی فیصلے کے برعکس پبلک اکانٹس کمیٹی کی ہدایات پر 25 اگست 2021 کو غیردوبارہ بحال کیا گیا تھا، اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحالی کو کالعدم قرار دیا ہے۔
پی اے آر سی ملازمین کی بحالی، ہائی کورٹ نے پی اے سی فیصلہ کالعدم قراردید یا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
