ہومپاکستانبیمار ہوں لیکن اسمبلی ہر صورت جائوں گا، عامر لیاقت کا اعلان

بیمار ہوں لیکن اسمبلی ہر صورت جائوں گا، عامر لیاقت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ بیمار ہوں لیکن وہیل چیئر پر بھی جانا پڑا تو کل اسمبلی ضرور جائوں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بیمار ہوں لیکن وہیل چیئر پر بھی جانا پڑا تو کل اسمبلی ضرور جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ائیگر کو وہیل چیئر کی ضرورت نہیں پڑے گی، کیا ہوگا کل پتہ چل جائے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں فورا اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی صحت سے متعلق اطلاع خود اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی۔انہوں نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسپتال میں موجود ہیں جہاں انہیں ڈرپ لگ رہی ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے بتایا کہ انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا۔عامر لیاقت حسین کے مطابق ان کی طبیعت ناسازی پر وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ تشویش کیا اور ڈاکٹرز کو ان پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔دوسری جانب عامر لیاقت حسین کا اسپتال میں موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ضرور جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔