اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے جو ناکام ہوگی،عوام ہمارے ساتھ ہے،
اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ کے پی کے کی عوام نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف فیصلہ سنا دیا،ضمیر بیچنے والے عوام کے سامنے آگئے ہیں۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
