ہومپاکستانوزیر اعظم کس وقت قوم سے خطاب کریں گے،ٹائم سامنے آ گیا

وزیر اعظم کس وقت قوم سے خطاب کریں گے،ٹائم سامنے آ گیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب 7 بجکر 15 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر جعفروں، بلیک میلروں اور جمہوریت کے غداروں کے خلاف وزیر اعظم کا خطاب اہم ہو گا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کا خطاب مخر ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہے البتہ آج وہ قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک لڑیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔