ہومپاکستانن لیگ کی عمران خان کو وزات عظمی کے بعد نئے عہدے کی پیشکش

ن لیگ کی عمران خان کو وزات عظمی کے بعد نئے عہدے کی پیشکش

مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد عمران خان چیئرمین پی اے سی بننا چاہیں تو تیار ہیں

۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چیئرمین پی اے سی بننے کا مشورہ نہیں دے رہا بلکہ یہ ان کا حق ہے، ہمیشہ سے یہی پریکٹس رہی ہے ، پر ان کی عادت نہیں کام کرنیکی، عمران خان کام کرتے تو آج اس حد تک نہ پہنچتے۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹریننگ اللہ ہی کرے ، تین سال تو ان کی ٹریننگ ہوئی نہیں، ہماری کوشش ہے انتخابات جلد از جلد ہوں

، فیصلہ متحدہ اپوزیشن کرے گی، ‘بڑے میاں’ کی اجازت سے پرویز الہی کو وزرات اعلی کی آفر کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے اللہ خیر کرے ، وہ یک طرفہ چلتے آئے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔