ہومپاکستانمسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں،فردوس عاشق کا رد عمل سامنے آگیا

مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں،فردوس عاشق کا رد عمل سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں (ن)لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کی (ن)لیگ میں شمولیت کی خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فردوس عاشق کی جانب سے لندن میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم ان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔