ہومپاکستانعثمان بزدار وزیراعظم کی جانب سے استعفی منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے،

عثمان بزدار وزیراعظم کی جانب سے استعفی منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے،

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کیلئے ق لیگ کے رہنما پرویز الہی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے منظوری بھی دے دی ہے۔

دونوں رہنماں نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے استعفی منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، پنجاب حکومت توڑنے پر عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد غیر مثر ہوجائیگی۔
بزدار حکومت ختم ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی کا عہدہ سنبھال کر اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلیترین گروپ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔