ہومپاکستانپی ٹی آئی کا جلسہ،کتنے افراد شریک ہیں،پی ٹی آئی رہنما کا بڑا دعوی

پی ٹی آئی کا جلسہ،کتنے افراد شریک ہیں،پی ٹی آئی رہنما کا بڑا دعوی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے دعوی کیا ہے کہ امر بالمعروف جلسے میں 15 لاکھ لوگ شرکت کررہے ہیں۔پریڈ گرانڈ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ جہاں تک نظر جاتی ہے ، لوگ ہی لوگ ہیں۔ موٹر وے بلاک ہوچکا ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں اور موٹر وے پر لوگ ہی لوگ ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے دعوی کیا کہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر لوگوں کا بہت بڑا ہجوم موجود ہے، ہم 15 لاکھ کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستانی اب ایک قوم بننے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دعوی کیا تھا کہ جلسے میں 10 لوگوں کی شرکت ہوگی۔جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ناصرف ملک بھر سے تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے بلکہ بیرون ملک مقیم تحریک انصاف کے ہمدرد بھی جلسہ گاہ پہنچے۔گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کئی جلسوں کا انعقاد کیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔