اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کو متحد رہنے اور مشاورت سے فیصلے کرنے کا اہم پیغام دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین سے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جہانگیر ترین کو حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات کے حوالے سے بھی عون چوہدری نے آگاہ کیا اور بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لیں۔
اس موقع پر عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے لئے مثبت اشارے ملے ہیں اور پنجاب کی دیگر اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کو متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرنے کا کہا ہے۔دوسری جانب عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ڈاکٹر ز کی اجازت کی صورت میں ایک ہفتے میںواپس آسکتے ہیں۔
