ہومپاکستانصدر مملکت نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے ریفرنس کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے ریفرنس کی منظوری دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے ریفرنس کی منظوری دے دی،

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے اغراض و مقاصد، اسکی وسعت اور دیگر متعلقہ امور پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی۔

ریفرنس کچھ ممبران پارلیمنٹ کے انحراف کی خبروں، ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر فائل کیا گیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔