اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارت کا اسلامی تعاون تنظیم میں حریت کانفرنس کے رہنما عمر فاروق کو شرکت سے روکنا بلاجواز ہے۔
اپنے بیان میں عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے ترجمان کا بیان حقائق کے برعکس ہے ،حریت قیادت 5 اگست 2019 سے مسلسل بھارتی جیلوں اور گھروں میں نظر بند ہیں ،حریت رہنماوں سمیت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں ،تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنا بھارت کا وطیرہ رہا ہے۔
عبدالحمید لون نے کہا کہ مسلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال سمیت کئی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی کو رد کرے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیری سیاسی رہنماوں کی غیر قانونی نظر بندی کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
