ہومپاکستانشہباز گل مشکل میں ، ڈاکٹر رمیشن کمار نے پولیس اور ایف آئی اے کو شکایت لگادی

شہباز گل مشکل میں ، ڈاکٹر رمیشن کمار نے پولیس اور ایف آئی اے کو شکایت لگادی

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل مشکل میں آگئے ہیں کیونکہ ان کے خلاف پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے پولیس کو درخواست دے دی۔ شہباز گل نے ان کے خلاف ٹی وی پروگرام میں مبینہ طور پر بدسلوکی تھی ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف ایف آئی اے کو بھی درخواست دی ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے دوران پروگرام گالیاں دیں،غلیظ زبان استعمال کی معاون خصوصی نے پروگرام مین موبائل نمبر بولا اورپی ٹی آئی ورکرز نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے انہوں نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ پر بھی پی ٹی آئی ورکرز نے آنے کی کوشش کی لاجز میں مقیم فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔ڈاکٹر رمیش کمار نے درخواستیں ٹویٹر پر بھی شیئر کر دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔