ہومپاکستانصدر مملکت کی احسن رمضان کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

صدر مملکت کی احسن رمضان کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احسن رمضان کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احسن رمضان کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ شاندار اعزازات آپ پاکستان کے لیے لاتے ہیں اور آپ ہمیں باعث افتخار بناتے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کم عمر کھلاڑی احسن رمضان نے تاریخ رقم کردی ہے۔ 16 سالہ احسن رمضان نے دوحہ میں منعقدہ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دی۔وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں اپنے سینئر ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو شکست دی تھی، فتح کے بعد وہ محمد آصف کے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان چوتھی مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے، اس سے قبل محمد آصف دو مرتبہ اور محمد یوسف ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔