Saturday, April 25, 2026
ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے کا سیونتھ ایونیو انٹرچینج کا دورہ ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

چیئرمین سی ڈی اے کا سیونتھ ایونیو انٹرچینج کا دورہ ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سیونتھ ایونیو انٹرچینج کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے کو ے عامر علی احمدجاری تعمیراتی کام پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ گریڈر کاسٹنگ کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔گریڈر لانچنگ کا کام تین دنوں میں شروع کردیا جائے گا۔تمام لوپس پر ارتھ ورک تیزی سے جاری ہے۔انٹرچینج کے تمام حصوں پر بیک وقت کام کیا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ انٹرچینج پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔