Sunday, April 26, 2026
ہومدنیابیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے مرکزی میڈیا سنٹر فعال

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے مرکزی میڈیا سنٹر فعال

بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کے میڈیا آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر شو جی چھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی میڈیا سنٹر سو موار سے یومیہ 24 گھنٹے فعال رہے گا جو دنیا بھر کے نامہ نگاروں کے لیے جامع خدمات فراہم کرے گا۔چینی میڈ یا کے مطا بق
انہوں نے کہا کہ اولمپک کھیلوں کے حوالے سے میڈیا کے تین اہم مقاصد ہیں۔ اول ، دنیا کو آپس میں جوڑنا اور سب کو اولمپک کھیلوں میں شریک کرنا۔ دوم ، اولمپک روح کی ترویج اور لوگوں کو امید دلانا ۔ تیسرا سب کو متحد کرتے ہوئے اولمپک روح کے تحت مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔