Sunday, April 26, 2026
ہومکامرسبھارت براستہ پاکستان 50 ہزار ٹن گندم افغانستان بھیجے گا

بھارت براستہ پاکستان 50 ہزار ٹن گندم افغانستان بھیجے گا

بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی امداد افغانستان بھیجے گا۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان سے 2ماہ کی بات چیت کے بعد افغانستان کو زمینی راستے سے بھارتی امداد بھیجنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق 50 ہزار میٹرک ٹن بھارتی گندم اٹاری واہگہ بارڈر سے پاکستان بھیجی جائے گی جہاں سے گندم اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی امداد کے ساتھ طورخم بارڈر سے افغانستان پہنچائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی فراہمی فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو گی، پاکستان نے بھارت کی جانب سے واہگہ بارڈر کے راستے افغانستان 50 ہزار ٹن گندم بھجوانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پہلے ہی انسانی امداد بھجوانے کی منظوری دے چکا ہے، بھارت کے ساتھ تمام تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ پہلی کھیپ سے متعلق گزشتہ 2 ہفتوں سے بھارتی حکومت کی طرف سے معلومات کا انتظار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔