بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس پیر کے روز بیجنگ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے کل رکنی اجلاس کو ورکنگ رپورٹ پیش کی اور گزشتہ سو سالوں میں سی پی سی کی جدوجہد کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات کے بارے میں قرارداد کے مسودہ پر روشنی ڈالی اور تفصیلات پیش کیں۔
