بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چین کی کل درآمدات اور برآمدات سال بہ سال 22.2 فیصد بڑھ کر 2021 کے پہلے 10 مہینوں میں 31.67 ٹریلین یوآن (4.89 ٹریلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق، یہ مالیت 2019میں وبا سے پہلے کی سطح سے 23.4 فیصد زیادہ ہے۔
برآمدات اور درآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں بالترتیب 22.5 فیصد اور 21.8 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف اکتوبر میں، ملک کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 17.8 فیصد اضافہ ہوا۔
