ہومپاکستانشوکت ترین مشیر خزانہ مقرر

شوکت ترین مشیر خزانہ مقرر

اسلام آباد( آئی پی ایس) شوکت ترین کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر خزانہ مقررکردیا گیا۔ ان کا رتبہ وفاقی وزیر خزانہ کے برابر ہوگا۔ شوکت ترین نے 17 اپریل 2021 کو وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں وہ چوتھے وزیر خزانہ مقرر کیے گئے تھے ان سے قبل اسد عمر عبدالحفیظ شیخ اور حماد اظہر بھی وزیر خزانہ منصب سنبھال چکے ہیں۔ شوکت ترین رکنِ پارلیمنٹ نہیں تھے اس لیے انہیں وزیر اعظم کے خصوصی اختیارات کے تحت 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کا منصب تفویض کیا گیا تھا۔ اور اب 6 ماہ مکمل ہونے کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنادیا گیا ہے۔ انہیں کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کی اجازت درکار ہوگی۔ تاہم بطور مشیر خزانہ، وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔