ہومپاکستانعوام پر بھاری بوجھ، 9ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126ارب روپے وصول

عوام پر بھاری بوجھ، 9ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126ارب روپے وصول

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت نے جنوری تا ستمبر 2026 پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں عوام سے ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں کا حجم 1100 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اس لیوی کے ذریعے عوام سے ٹیکس (لیوی)جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب اسی عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات پر نافذ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے تحت بھی تقریبا 47 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی ،کی مد میں بھی اربوں روپے جمع کرلیے ہیں، جو عوام پر بھاری بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔