ایبٹ آباد: گورنمنٹ گرلزبوائزپرائمری سکول باسیاں بروالہ ایبٹ آباد میں بنیادی سہولیات کا فقدان اور عمارت کی خستہ حالی تشویش ناک صورت اختیار کر گئی ہے۔ سکول میں چاردیواری تک موجود نہیں، جبکہ عمارت کی حالت بھی انتہائی خراب ہے، جس کے باعث طلبہ کی جان و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔چند روز قبل سکول کے طالب علم مرتضیٰ عباسی چاردیواری نہ ہونے کیوجہ سے گر کر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں دو روز تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنا پڑا۔ حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ اور بازوؤں میں فریکچر آیا۔ اس واقعے نے سکول کی عمارت کی مخدوش صورتحال اور طلبہ کو درپیش خطرات کو مزید واضح کر دیا ہے۔اہلِ علاقہ اور طلبہ کے والدین نے اس افسوس ناک صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان ، رکن صوبائی اسمبلی نذیر عباسی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر فیصل کریم کنڈی سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ سکول کی حالتِ زار کا فوری نوٹس لیں اور عمارت کی تعمیر و مرمت، چاردیواری کی تعمیر اور سکول کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سکول کی موجودہ مخدوش عمارت کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے محفوظ تعلیمی مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔
ہومخیبر پختونخواگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باسیاں بروالہ ایبٹ آباد بنیادی سہولیات سے محروم،خستہ حال عمارت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باسیاں بروالہ ایبٹ آباد بنیادی سہولیات سے محروم،خستہ حال عمارت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
