ہومکھیلبھارت کو ون ڈے کرکٹ میں دوسری بڑی شکست، نیوزی لینڈ کے خلاف 89رنز پر ڈھیر

بھارت کو ون ڈے کرکٹ میں دوسری بڑی شکست، نیوزی لینڈ کے خلاف 89رنز پر ڈھیر

آکلینڈ (سب نیوز)نیوزی لینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 244رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کو یہ دوسری سب سے بڑی شکست ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے مانٹ مانگانوئے اسٹیڈیم میں جمعے کو کھیلے گئے میچ میں کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 333 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 26.4 اوورز میں صرف 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ دوسری ٹیم بن چکی ہے جس نے بھارت کو 240 رنز سے زائد کے مارجن سے شکست دی ہے۔اس سے قبل اکتوبر 2000 میں سری لنکا نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو 245 رنز سے شکست دی تھی، جو اب تک بھارت کی شکست کا سب سے بڑا مارجن ہے۔
جمعے کو مانگانوئے اسٹیڈیم میں کیویز فاسٹ پیس کے سامنے بھارتی بیٹںگ لائن بری طرح ناکام رہی اور سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہو سکے۔ اننگز کے پہلے ہی اوور میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کپتان شہریاس ائیر فاسٹ بالر میٹ ہینری کا شکار بنے اور تینوں بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن سب سے زیادہ 27 جب کہ اگزر پٹیل اور نمن دھیر 21، 21 رنز بنا سکے۔ دیگر بلے بازوں میں روتراج گیکواد اور عاقب نبی 5،5 جب کہ کلدیپ یادیو ایک اور گرنور برار دو رنز ہی بنا سکے۔
میٹ ہینری نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں 27 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کیویز اوپنر ول ینگ اور ٹم سیفرٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے فیلڈنگ کے فیصلے کو غلط ثابت کیا۔میزبان ٹیم کے اوپننگ پیئر نے پہلی وکٹ پر 85 رنز کی شراکت قائم کی۔ سیفرٹ 58 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ ینگ نے چار چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 125 رنز کی اننگز کھیلی۔ول ینگ نے چار چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 125 رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کے دیگر نمایاں بلے بازوں میں فن ایلن 41، کپتان مچل سینٹنر 24 اور کرسٹن کلارک 22 رنز بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے اگزر پٹیل، گرنور برار اور عاقب نبی نے دو، دو جب کہ ارشدیپ سنگھ اور نمن دھیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پانچ ون ڈے پر مشتمل سیریز میں بھارت کو 1-2 سے برتری حاصل کی۔ سیریز کا پانچویں اور آخری میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز اپنے نام کرنے کے لیے بھارت کو فتح اور سیریز برابر کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کو کامیابی درکار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔