ہومپاکستانوزیراعظم کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر سے ملاقات

وزیراعظم کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر سے ملاقات

لاہور (سب نیوز)وزیراعظم نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، کاروبار اور تجارت کے فروغ، صنعتوں کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے ایکسپورٹ بیسڈ صنعتوں کے کردار کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ملازمت کے مواقع بڑھانے اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ علی حسام نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔انھوں نے پیداوار اور روزگار بڑھانے کے لیے قابل عمل تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعظم نے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔