ہومپاکستانصدر آصف زرداری کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین کے غیر ملکی دوروں کی منظوری

صدر آصف زرداری کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین کے غیر ملکی دوروں کی منظوری

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس صاحبان کو بیرون ملک دوروں کے لیے رخصت اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کے غیر ملکی دوروں کی منظوری دی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی 14 سے 21 اکتوبر اور پھر 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان جائیں گے، جہاں وہ ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائر اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس ترک اے وائی میں شرکت کریں گے۔وفاقی آئینی عدالت کو رواں سال جولائی میں اس فورم میں مبصر کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا۔ یہ فورم تقریبا 4 سال قبل قائم ہوا تھا۔سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس صاحبان کو رخصت دینے کے لیے صدر مملکت متعلقہ قواعد کے تحت مجاز اتھارٹی ہیں۔
یہ اختیار بالترتیب 1997 اور 2025 کے ان احکامات میں دیا گیا ہے جو متعلقہ عدالتوں کے ججوں کی رخصت، پینشن اور مراعات سے متعلق ہیں۔ان ہی قواعد کے تحت دونوں عدالتوں کے چیف جسٹس اپنے اپنے اداروں کے دیگر ججوں کی رخصت منظور یا مسترد کرنے کے مجاز ہیں۔وہ پہلے سے منظور شدہ رخصت منسوخ یا اس کی مدت میں کمی بھی کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔