ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا، گورنر کے پی کا دعویٰ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا، گورنر کے پی کا دعویٰ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین و قانون کے نہیں مانتے ، یہ کہتے ہیں ان سے ڈائیلاگ کرو، جب دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آتا ہے یہ ملک دشمنی کرتے ہیں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ اٹک سے آگے لانگ مارچ جا ہی نہیں سکتا، ان میں اتنی صلاحیت نہیں، 20 لاکھ کا مجمع کہاں ہے،ان کے پاس لوگ ہی نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، چارفرنچائز پر مشتمل ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کا ستیاناس کردیا گیا، ان کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا میں بھی بھتہ دیتا ہوں، وزیراعلیٰ کاصوبے پر کنٹرول نہیں، یہ مراد سعید بھگوڑے کے اشاروں پر چلتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم جب بھی گورنرراج کا فیصلہ کریں گے، صوبہ اس کو لاگو کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔