ہومتازہ ترینممبر سی ڈی اے نے پکڑا بڑا سکینڈل ، 20 کروڑ مالیت کے پلاٹس کی ڈبل الاٹمنٹ کا انکشاف ، ایف آئی اے سے فائل کیسے کلئیر ہوئی ؟ تمام تحقیقات مکمل ، تفصیلات سب نیوز پر

ممبر سی ڈی اے نے پکڑا بڑا سکینڈل ، 20 کروڑ مالیت کے پلاٹس کی ڈبل الاٹمنٹ کا انکشاف ، ایف آئی اے سے فائل کیسے کلئیر ہوئی ؟ تمام تحقیقات مکمل ، تفصیلات سب نیوز پر

سی ڈی اے میں 10 پلاٹوں کی مبینہ فراڈ پر مبنی الاٹمنٹ، انکوائری میں اہم انکشافات۔۔۔۔

اسلام آباد:(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ممبر اسٹیٹ محمد زمان وٹو کی جانب سے پرمٹ شدہ فائلز کی انکوائری شروع کی گئی تو یہ انکشاف ہوا کہ سیکٹر آئی 12/4 میں اسلم ولد سمندر خان کے قانونی ورثاء کو 10 پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ فراڈ کیا گیا ہے جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا

سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹ شیٹ کے مطابق انکوائری کے دوران متعلقہ انتظامی افسران اور ملتان ڈسٹرکٹ کے حکام سے مشاورت کی گئی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلم ولد سمندر خان، جو ڈھیری قلعہ کا رہائشی تھا، کو پہلے ہی ملتان کے چک نمبر 71-M، تحصیل جلال پور پیروالا میں اراضی الاٹ کی جا چکی تھی۔

نوٹ شیٹ کے مطابق اس کے باوجود سیکٹر I-12/4 میں 10 پلاٹوں کی بعد ازاں الاٹمنٹ عمل میں لائی گئی، جسے سی ڈی اے کے متعلقہ حکام کی جانب سے مبینہ طور پر فراڈ پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق معاملہ 6 اکتوبر 2026 کو صبح 10 بجے سی ڈی اے افسران کے کردار کے تعین کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ متعلقہ ونگ سے ایک افسر بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے جو L&R ڈائریکٹوریٹ میں متعلقہ افسران کی تعیناتی کے ادوار کی نشاندہی کر سکے۔

انکوائری میں اب یہ تعین کیا جائے گا کہ مذکورہ الاٹمنٹ کے عمل میں کون سے سی ڈی اے افسران تعینات تھے اور ان کا اس معاملے میں کیا کردار رہا
یاد رہے درج بالا فائل ایف آئی اے میں بھی تحقیقات کے لیے بھیجوائی گئی تاہم فائدہ اٹھانے والے ڈیلرز نے وہاں سے بھی فائل کلئیر کر وا لی تھی ۔۔۔۔۔
سوال یہ ہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے اس معاملے پر ایکشن لیں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔