ہومبریکنگ نیوزحکومت اپوزیشن مذاکرات، پی ٹی آئی کو فیس سیونگ مل جائے گی، شیر افضل مروت

حکومت اپوزیشن مذاکرات، پی ٹی آئی کو فیس سیونگ مل جائے گی، شیر افضل مروت

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے حکومت اپوزیشن مذاکرات کو برائے نام قرار دے دیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ فیصلے دو دن پہلے ہی ہو چکے ہیں ۔ فریقین مذاکرات کو کامیاب قرار دیں گے۔ پی ٹی آئی مارچ ملتوی کر دے گی۔ حکومت بانی کو اسپتال لے جانے اور ملاقاتیں بحال کرنے کا بتائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مارچ کی تیاری نہیں، وہ بھنور پھنسی ہوئی ہے اسے فیس سیونگ مل جائے گی۔ مارچ ملتوی ہونے کے بعد حکومت پی ٹی آئی کو ٹھینگا دکھا دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔