ہومتازہ ترینعالمی شخصیات کی گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹوکے حوالے سے چینی صدر کے تہنیتی پیغام کی ستائش

عالمی شخصیات کی گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹوکے حوالے سے چینی صدر کے تہنیتی پیغام کی ستائش

بیجنگ :بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹوکی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی مکالمے کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام بہت حوصلہ افزا ہے اور بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کا اعتماد دیتا ہے۔نائیجیریا کی وزیر مملکت برائے بجٹ اور اقتصادی منصوبہ بندی ڈاکٹر ڈورس اوزوکاانیتے نے کہا کہ وہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کو مؤثر بنانے کے لیے صدر شی جن پھنگ کے وژن اور ذاتی شمولیت پر ان کی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔سیرالیون کے منصوبہ بندی اور اقتصادی ترقی کے وزیر کینے بارلےنے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام بہت حوصلہ افزا ہے اور ہم صدر شی اور چینی حکومت کی مسلسل کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں چائنا پاکستان اسٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر طلعت شبیر نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے اس عظیم انیشی ایٹو نے دنیا کی بیشتر آبادی کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے اور یہ متعدد ترقی پذیر ممالک کو اہم مسائل سے نمٹنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔قازقستان کی بین الاقوامی یونیورسٹی آستانہ کے پروفیسر باورژان تلیومیتوف نے کہا کہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو صدر شی جن پھنگ کے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور سے گہرا تعلق رکھتا ہے اور دنیا کے تمام ممالک کے لیے اس کی بہت اہمیت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔