ہومپاکستانخیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس نے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والوں مظاہرین روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر خیبرپختونخوا سے وفاق آنے والے راستوں کے سروے کے بعد اسلام آباد آنے والوں مظاہرین روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔وفاقی پولیس نے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ کرلیا

جی ٹی روڈ پر احتجاجی قافلوں کو روکنے کیلئے خندقیں کھودی جائیں گی۔ 26 نمبر چونگی، پیرودھائی ،آئی جی پی روڈ، اسوال موڑ،کٹی پہاڑی پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ ہوا ہے۔خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر رکھے کنٹینرز میں مٹی کی بوریاں بھرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ریڈزون کے گرد رکھے کنٹینرز میں مٹی سے بھری بوریاں ڈالی جائیں گی، گاڑیوں کی آمدروفت روکنے کیلئے بھی مٹی کی بوریاں رکھی جائیں گی، بوریوں میں مٹی بھرنے کیلئے درجنوں مزدوروں کو کام پر لگا دیا گیا۔ بوریاں بھرنے کیلئے مٹی کی ٹرالیاں ریڈزون میں بھی منگوائی جارہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔