ہومپاکستانصدر زرداری کی جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کو یومِ تاسیس کی 78ویں سالگرہ پر مبارکباد

صدر زرداری کی جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کو یومِ تاسیس کی 78ویں سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد،: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے صدر کم جونگ اُن اور وہاں کے عوام کو جمہوریہ کے قیام کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کے درمیان باہمی اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے، جس سے دونوں اقوام کو باہمی فائدہ پہنچے گا۔

صدر مملکت نے جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کے عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔