اسلام آباد: (سب نیوز) حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کی گریڈ 18 کی افسر انعم فاطمہ کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انعم فاطمہ، جو اس وقت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھیں، کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی خدمات وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات ڈویژن (Interior and Narcotics Control Division) کے سپرد کر دی گئی ہیں تاکہ انہیں اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی ) انتظامیہ میں مزید تعیناتی دی جا سکے۔انعم فاطمہ کی نئی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ مزید احکامات تک نئی ذمہ داریوں کے لیے دستیاب رہیں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن کی نقول بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وفاقی حکومت کے افسران کی تعیناتی، تبادلے اور انتظامی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے۔

