تہران (آئی پی ایس )آبنائے ہرمزمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی، امریکی فورسز نے تین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکرز پر حملہ کیا گیا، کارروائی امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی۔
سینٹ کام کاکہنا ہے کہ دو امریکی جہازوں پرحملے کے بعد تین ایرانی آئل ٹینکرزکو تباہ کیاگیا،پاسدارانِ انقلاب کے لیے پیغام بالکل واضح ہے، دو کے جواب میں تین جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔امریکی سنٹرل کمانڈ نیایرانی بحری جہازتباہ کرنیکی ویڈیو جاری کردی، سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ایم ٹی کائلو آج خلیجِ عمان میں غرق ہوگیا،ایم ٹی کائلوسمندر کی تہہ میں ایرانی بحریہ کے جہازوں سے جا ملا۔دوسری جانب ایران نے امریکی بحری جہازوں پر حملے مزید تیز کرنے کی دھمکی دی کہا امریکا کے خلاف خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کریں گے،حملے جاری رہے توکارروائی کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتاہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے تجارتی جہازوں پرامریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تجارتی جہازوں پر امریکی حملے جنگی جرم ہیں،امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہیں، امریکا کے خلاف خود مختاری اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔
