ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدرِ پاکستان کا منصب سنبھال لیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدرِ پاکستان کا منصب سنبھال لیا

اسلام آباد(سب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدرِ پاکستان کا منصب سنبھال لیا ہے۔صدرِ پاکستان 27 سے 31 اگست 2026 تک جمہوریہ آسٹریا کے دورے پر ہیں، جبکہ چیئرمین سینیٹ بھی سرکاری دورے پر بیرونِ ملک روانہ ہو چکے ہیں۔
صدرِ پاکستان اور چیئرمین سینیٹ دونوں کی عدم موجودگی کے پیشِ نظر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، صدرِ پاکستان یا چیئرمین سینیٹ کی پاکستان واپسی تک صدرِ پاکستان کے فرائض انجام دیں گے۔اسپیکر سردار ایاز صادق آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 49(2) کے تحت قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے جو صدرِ مملکت کی عدم موجودگی میں ان کے فرائض کی انجام دہی سے متعلق ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔