لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے دیہات کو مثالی گاں بنانے کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ا س موقع پرپنجاب میں خوشحال دیہات ایکٹ 2026 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں 120 دیہات میں فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر ہر گاوں میں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وزیراعلی مریم نواز نے منظوری بھی دیدی اور ویلج کمیٹی کی فوری تشکیل اور پلان طلب کرلیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ویلج کمیٹی کی سربراہی کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر تمام ویلج کمیٹیوں اور پراجیکٹ کی نگرانی کریں گے۔ ویلج کمیٹی میں 4 عوامی نمائندے اور چار سرکاری نمائندے ہونگے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویلج کمیٹی میں ہیڈ ٹیچر، سیکرٹری یونین کونسل، بی ایچ یو/ مریم نواز ہیلتھ کلینک کی ڈاکٹر اور دیگر شامل ہونگے۔ ہر گاوں میں سیوریج، ڈرینج اور پختہ گلیاں بنائی جائیں گی۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ سب دیہات کو مثالی گاں بنانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ ترقی اب بڑے شہروں تک محدود نہیں، ہر گاوں تک بھی ثمرات پہنچیں گے۔گاوں کی ڈویلپمنٹ گاوں کے مقامی لوگوں مشاورت بھی شامل ہوگی۔ وہ دن دور نہیں جب پنجاب کا ہر گاوں ایک مثال بنے گا۔ گاوں کی ڈویلپمنٹ میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر اپنے اپنے متعلقہ گاوں میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے نگہبان ہوں گے۔
