ہومپاکستانبلوچستان،فتنہ الہندوستان سے وابستہ 9دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر

بلوچستان،فتنہ الہندوستان سے وابستہ 9دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کردی۔حکومت بلوچستان کی جانب سے مطلوب خواتین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد دینے یا اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی، ان سے متعلق اطلاع حکومت بلوچستان کے مقررہ رابطہ نمبرز پر دی جا سکتی ہے، تاہم خواتین کا تعلق گوادر، جیونء اور تربت سے ہے، مطلوبہ خواتین میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔
مطلوب آٹھ خواتین کے سر کی قیمتیں دس دس لاکھ جبکہ عزیزاں کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ مقرر کی گئی ہے۔یہ خواتین بلوچستان میں امن دشمن کاروائیوں میں ملوث اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر بدامنی پھیلانے کے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔