راولپنڈی (سب نیوز)کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔کویتی وفد میں کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلی عملی کارکردگی اور گراں قدر خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری میں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی و دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
